SEO in Urdu | ایس ای او (SEO) معنی، مطلب، مثال ،ضاحت
رائٹر: Exponect.com ٹیم
ایس ای او کا
تعارف:
ایس ای او (SEO) کا پورا نام "سرچ انجن آپٹمائزیشن" ہے یہ انگلش میں Search Engine Optimization کہتے ہیں اور سرچ انجن آپٹمائزیشن تین الفاظ سے مل کر بنا ہے۔
سرچ ،انجن اور آپٹمائزیشن ۔ ان تینوں الفاظ کا معنی اور مطلب درج ذیل ہے۔
ایس او کا معنی اور مطلب:
1
سرچ:
Search
اس کا لفظی مطلب ہے "ڈھونڈنا یا تلاش کرنا"۔
انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگ روزانہ اپنی سوالات کے جوابات اورمسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں۔
کوئی انسان ٹیکنالوجی کو سیکھنے سے متعلق سوالات ڈھونڈ رہا ہے تاکہ اسے ٹیکنالوجی
آسان الفاظ میں سمجھ آسکے۔
2
انجن/ مشین
Engine
یہاں انجن سے مراد گوگل (Google) یا بنگ (Bing) جیسے سافٹ ویئر ہیں۔
لفظی مطلب:
انجن ایک ایسی مشین جوآن لائن معلومات کے سمندر میں سے مطلوبہ چیز نکال کر
لاتی ہے۔
3
اپٹمائزیشن
Optimization
(بہترین بنانا)
اس لفظ کا مطلب ہے کسی چیز کو اس کی بہترین حالت میں لے
کر آنا تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔
ایس ای او سمجھنے کے لئے ایک مثال سے سمجھنا ضروری ہے اگر آپ نے مثال سمجھ لی تو کسی فلسفے کی ٖضرورت نہیں پڑے گی۔
آسان مثال سے وضاحت:
دنیا کی سب سے بڑی لائبریری کی مثال
آپ فرض کریں کہ ایک دنیا میں بہت بڑی لائبریری ہے جس میں کروڑوں اور اربوں
کی تعداد سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔ فرص کریں کہ آپ کی 50 کتابیں اسی لائبریری
میں موجود ہیں جو آپ نے خود لکھیں ہیں جن پر آپ کا نام تحریر ہے۔ جب کوئی قاری(کتاب
کو پڑھنے والا) لائبریری میں آکر لائبریرین
سے سوال پوچھتا ہے کہ اسے ایک ایس ای او کے بارے میں ایک سیلف سٹڈی کتاب چاہیئے تاکہ وہ گھر بیٹھے " گھر بیٹھے بہترین
ایس ای او سیکھیں" پر کتاب چاہیے۔ تو لائبریرین اپنے ہاتھوں سے ایک شیلف سے
10 کتابیں اٹھا کر قاری کی آنکھوں کے سامنے ایک میز رکھ دیتا ہے جس میں وہی کتاب "
گھر بیٹھے بہترین ایس ای او سیکھیں" سب سے اوپر ہوتی ہے جس کا عنوان (ٹائٹل)
قاری کے سوال کے مطابق ہوتا ہے۔ باقی 9 کتابیں بھی گھر بیٹھے ایس سی اوسیکھنے والی
ہوتی ہیں لیکن ان کا کتب کا عنوان قاری کے عنوان سے مختلف ہوتا ہے یا پھر ان میں
اس کے سوال کا مکمل جواب نہیں ہوتا۔ جس کے
ٹائٹل پر واضح لکھا ہو کہ یہ کتاب بغیر کیس استاد کے یا آن لائن کورس کیے بغیر گھر
بیٹھ کر ایس ای او سیکھنے والوں کے لئے ہے۔
آسان وضاحت:
ایس ای او دراصل اپنی کتاب (بلاگ پوسٹ) کو اس طرح ترتیب دینا ہے کہ جب بھی
کوئی قاری( کتاب پڑھنے والا ) یعنی آن
لائن یوزر، لائبریرین (گوگل) سے کوئی سوال (سرچ کی ورڈ) پوچھے، تو وہ اس کتاب (بلاگ پوسٹ) کو آپ کے سامنے والی میز
(گوگل کا سب پہلا صفحہ) پر آپ کی آنکھوں کے سامنے اس طرح رکھے کہ آپ خود اپنی مرضی
سے کتاب کا انتخاب کرسیکیں۔ جو کتاب میز 10 کتابوں میں ڈھیر میں سب سے اوپر ہے تو
وہ کتاب (بلاگ پوسٹ) 10 کتابوں میں وہ گوگل کے پہلے صفحے پر نمبر1 رینکنگ پر ہے۔
سے پہلے نمبر(رینکنگ) پر دکھائے۔
گوگل سرچ
انجن اورایس ای او کی وضاحت آسان تشبیہ سے:
مثال:
دنیا کی سب سے بڑی لائبریری اور گوگل کی مماثلت / تشبیہ
جب ہم کسی چیز کو دوسری چیز کے ساتھ ملاتے ہیں تاکہ آسانی سے سمجھا جا سکے،
تو اسے مماثلت یا تشبیہ کہتے ہیں۔ یعنی ایک چیزکو کسی مثال یا علامت کے طور
سمجھایا جائے اس مثال یا علامت کو تشبیہ دینا یا مماثلت دینا کہتے ہیں۔
سرچ
انجن او SEO کی وضاحت کے لئے تمثیلی جدول /
ٹیبل لائبریری کی مثال کے ساتھ درج ذیل ہے۔
میں نے سرچ انجن اور ایس ای او
(سرچ انجن آپٹیمائزیشن) کو آسان انداز میں سمجھانے کے لیے ایک تمثیلی جدول / ٹیبل کو تیار کیا ہے۔ اگر آپ اس جدول یا ٹیبل کو غور سے پڑھیں اور
لائبریری کی مثال ذہن میں رکھیں تو ایس ای او کا تصور خودبخود واضح ہو جائے گا اور
رٹا لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
مرحلہ نمبر1 تحریر کی صورت میں درج ذیل ہے۔
مرحلہ نمبر:1
(لائبریری ، لائبریرین ، قاری، کتاب کی مثال)
لائبریری ← آن لائن مواد
لائبریرین ← گوگل سرچ انجن
(لائبریری کی) شیلف ← کٹیگری
سوال پوچھنے کی جگہ ← سرچ باکس
قاری (کتاب پڑھنے والا) ← انٹرنیٹ صارف (یوزر)
قاری کا سوال ← سرچ کوئری (Search Query)
کتاب کا عنوان ← کی ورڈز (Keywords)
لائبریرین کا 10 کتب کا انتخاب ← گوگل سرچ رزلٹس
میز ← گوگل کا پہلا صفحہ
ایک کتاب یا ویب پیچ ← بلاگ پوسٹ
کتابوں کی فہرست ← سرچ رزلٹس
میز پر سب سے اوپر کتاب ← گوگل کے پہلے صفحے پر پہلی
پوسٹ
مصنف کی 50 کتب کا مجموعہ ← مکمل بلاگ (یا ویب سائٹ)
کتاب کا مصنف ← بلاگر
کتب کی درجہ بندی ← رینکنگ
اب دوسرے مرحلے میں آپ ایس ای او کو سمجھنے کےلئے مندرجہ ذیل تمثیلی مثال کو وضاحت سے پڑھیں۔ ایس ای او کا یہ بنیادی پہلا آرٹیکل مکمل ہوجائے گا۔
مرحلہ نمبر:2
ایس ای کی تمثیلی وضاحت
(لائبریری کی مثال سے وضاحت)
ایس ای او ایک عمل یا پراسیس ہے۔ یہ ایک بار کا کام نہیں۔ سرچ انجن
آپٹیمائزیشن کے ذریعے مواد ایک بہترین اور منظم شکل میں پیش کیا جاتا ہے جو قاری
کے سوال کا جواب دے۔ یہ جواب مکمل ہو۔ ایک پوسٹ میں۔ کتاب کا عنوان بہترین ہو۔ کتاب
میں مواد ترتیب سے ہو۔ مواد معیاری ہو۔ کتاب کا کور بھی اچھا دکھائی دے۔ اگر کتاب
کا مواد معیاری نہیں تو اسے معیاری بنایا جائے تاکہ وہ میز(گوگل) کے پہلے صفحے پر
دکھائی دے۔ اوروہ کتاب (بلاگ پوسٹ) پہلے نمبر پر ہو۔
کتاب کے عنوان سے ہی لائبریرین (گوگل) سوال کا جواب تلاش کرتا ہے اور ویب
سائٹس کے پیچ گوگل کے پہلے صفحے (میز) پر دکھاتا ہے۔ یہ دکھانا سرچ کا نتیجہ ہے۔
اگر کتاب کا عنوان (بلاگ پوسٹ کا نام) قاری کے سوال کے مطابق نہ ہوا تو لائبریرین اسے
ڈھونڈ نہیں سکے گا یا اسے ڈھونڈنے میں مشکل ہوگی۔ اس سے سرچ انجن کا عمل کا نتیجہ خراب
ہوسکتا ہے۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کی کتاب (پوسٹ) میز(گوگل کے پہلے صفحے) پر نہ آئے یا پھر
شیلف (کٹیگیری) میں پڑی رہے جو لائبریرین (گوگل سرچ انجن) میز پر بعد میں لائے
دوسرے تیسرے یا چوتھے صفحے پرجہاں کوئی نہیں جاتا۔
گوگل کے صفحات
پر مخصوص کی ورڈ کے مطابق بلاگ پوسٹس یا ویب پیجز کی درجہ بندی رینکنگ کہلاتی ہے۔
جو پوسٹ (کتاب) پہلے نمبر پر ہوگی وہ پہلی رینکنگ پوسٹ کہلائے گی۔
(First Ranking Web Page or Top-ranking Blog
Post)
نوٹ:
اب آپ اس مثال کو اپنے ذہن میں بٹھا لیں اور آپ کا ایس ای او کا پہلا سبق
مکمل ہوگیا۔
میں اس لائبریری کی مثال دوسری جگہوں پر بھی استعمال کروں گا اور حوالے کے طور پر بلاگ پوسٹ کا ذکر باری بار لنک کے ساتھ کروں گا تاکہ آپ کے ذہن میں ایس ای او کا بنیادی تصور پختہ ہوجائے۔
ایک لائن میں خلاصہ
جو چیز لائبریری میں لائبریرین کے لیے آسان ہو، وہی آن لائن دنیا میں گوگل کے لیے آسان ہوتی ہے۔
الماری کا خانہ شیلف
کیا ہے؟
شیلف کا مطلب:
لائبریری کی الماری کے اندر وہ مخصوص خانہ
جس پر کتابیں ترتیب سے رکھی جاتی ہیں۔
سادہ الفاظ میں
الماری = پوری کابینہ
Shelf = الماری کا ایک
حصہ
ہر شیلف پر ایک ہی موضوع کی کتابیں رکھی ہوتی ہیں
مثال
ایک شیلف پر صرف تاریخ کی کتابیں
دوسرے شیلف پر سائنس
تیسرے پر ادب
SEO کی مثال میں
(مختصر)
Shelf الماری کا خانہ
→ کسی ایک موضوع
کا الگ حصہ
جیسے:
ایک کیٹیگری (Category)
ایک موضوع (Topic)
ایک لائن میں نتیجہ
شیلف کتابوں کو منظم رکھنے کے لیے ہوتا ہے،
اسی طرح کام کرتا ہے۔ SEO میں مواد کو منظم رکھا جاتا ہے تاکہ آسانی سے مل جائے۔
ایس ای او یا سرچ انجن اپٹیمائزیشن کا مطلب:
اپنے بلاگ کو اس طرح ترتیب دینا (ہیڈنگز، کوڈ
اور سپیڈ کے ذریعے) کہ جب کوئی انسان گوگل کی مشین سے کوئی سوال پوچھے تو وہ اس
انسان (سوال کرنے والے) کو اس کے سوال کے مطابق بہترین جواب (بلاگ پوسٹ یا مواد)
تلاش کرکے دے اور جو سب سے اچھا جواب ہے اسے سب سے اوپر ظاہردکھائے۔ جیسے میں نے
اوپر ایک لائبیری کی مثال دی۔
ایس ای او کی تعریف:
"ایس ای او ایک عمل (پراسس) کا نام ہے جس میں آن لائن پر پڑے مواد کو انٹرنیٹ ( بہت بڑی لائبریری ) پر اس
طرح ترتیب دینا ہے کہ جب کوئی ضرورت مند اسے تلاش کرے، تو اسے وہ مواد ( تحریر یا
ویڈیو) گوگل لائبریری میں سب سے پہلے اور سب سے واضح نظر آئے۔"
لائبریری کی مثال:
یہ مثال پڑھنے والے کے ذہن میں ایک واضح تصویر بنا دیتی ہے کہ اس کا مقابلہ
کروڑوں کتابوں (ویب سائٹس)
سے ہے۔
سب سے پہلے اور سب سے واضح:
یہ ایس ای او کا
اصل ہدف ہے—صرف پہلے نمبر پر آنا کافی نہیں، بلکہ آپ کا عنوان ٹائٹل اتنا
"واضح" ہو کہ ضرورت مند کو یقین ہو جائے کہ یہی اس کا حل ہے۔
ایس ای او ایک فن:
"ایس ای او وہ فن
اور عمل ہے جس کے ذریعے ہم اپنے بلاگ کو ڈیجیٹل لائبریری(گوگل) کے اس شیلف
پر سجاتے ہیں جہاں ضرورت مند کی نظر سب سے پہلے پڑتی ہے۔"
فن کا مطلب ہےکہ ایس ای او
کوئی تھیوری نہیں بلکہ اس کا تعلق عمل سے ہے یعنی پریکٹیکل سے۔ یہ ایک ہنر ہے
فلسفہ نہیں۔
یہ پوسٹ Exponect.com ٹیم کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔
مزید پڑھئیے:
ایس
ای او کا مقصد، مثالوں سے وضاحت: Purpose of SEO in Urdu



