ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟ | SEO Working Process in Urdu

 

ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟ | SEO Working Process in Urdu





ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟ | SEO Working Process in Urdu


رائٹر: Exponect.com ٹیم

 

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جب آپ گوگل پر کچھ ایسا تلاش کرتے ہیں یا کسی بھی سرچ انجن پر کچھ ایسا سرچ کرتے ہیں، تو اس موغوع  یا نش پر میری ہی ویب سائٹ کی بلاگ پوسٹ آپ کو سب سے نمایاں اور اوپر کیوں نظر آتی ہے؟

میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ میری ہی ویب سائٹ گوگل کی کروڑوں ویب سائٹس سے الگ اور منفرد کیوں لگی؟

اکثر لوگ اسے محض اتفاق سمجھتے ہیں، لیکن اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایس ای او کیسے کام کرتا ہے، تو اس کی حقیقت ایک منظم نظام میں چھپی ہے۔

میں آپ کو ایس ای او ( سرچ انجن آپٹیمائزیشن) کا یہ عمل سمجھاؤں گا ایک تمثیلی مثال سے جس کے بعد واضح ہوجائے گا کہ اصل حقیقت کیا ہے اور آپ کو کیا سمجھایا گیا؟

میں کوئی فلسفہ نہیں اب سیدھی بات کرنے جارہا ہوں۔ میں نے تمثیلی مثال کا سہارا اس لئے لیا ہے کہ ایس سی او آپ کو مشکل نہ لگے۔

تمثیلی مثال کا مطلب ہے کہ کسی مشکل یا پیچیدہ بات کو سمجھانے کے لیے اسے کسی ایسی عام اور جانی پہچانی چیز سے تشبیہ دینا جسے لوگ روزمرہ زندگی میں دیکھتے ہوں۔

دراصل میں ہول سیل مارکیٹ کی گیم سمجھا کر آپ کو کھیل ہی کھیل میں ایس ای او سمجھا دوں گا؛ جس میں انٹرٹینمنٹ بھی ہوگی اور ڈیجیٹل تعلیم بھی۔

فلسفے چھوڑے بغیر میں موضوع شروع کرتا ہوں! لیکن پہلے اپنے ذہن میں تصور کریں کہ آپ ایک ہول سیل مارکیٹ میں کھڑے ہیں۔ آپ کو موبائل کی ضرورت ہے اور آپ پہلی مرتبہ اس مارکیٹ میں آئیں ہیں۔ اگر تصویر بن گئی ہے تو سنیں

ایس ای او کا عمل بالکل ایک ایسی ہول سیل مارکیٹ کی طرح ہے جہاں سینکڑوں دکانیں موجود ہوں۔ مارکیٹ کا رجسٹر (سرچ انجن) کسی دکان کو صرف اس لیے پہلے نمبر پر نہیں لکھتا کہ وہ کہیں واقع ہے، بلکہ وہ دکان کے اندر موجود سامان کے معیار، گاہکوں کے اعتماد اور دکاندار کی ساکھ کو دیکھتا ہے۔ جس طرح ایک دکاندار اپنے سامان کی کوالٹی کو بہترین بنا کر مارکیٹ کے رجسٹر میں نمایاں مقام حاصل کرتا ہے، بالکل اسی طرح ہم اپنی ویب سائٹ کو بہتر بناتے ہیں۔

 

اس پورے عمل کو، جسے ہم SEO Working Process  کہتے ہیں، تین بنیادی مراحل یعنی کرالنگ، انڈیکسنگ اور رینکنگ کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے

ہول سیل مارکیٹ کی تمثیلی مثال سے ایس ای او کی عملی وضاحت

فرض کریں شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں ایک موبائل وفون کی دکان ہے اس دکان میں سام سنگ کے سستے اور معیاری موبائل فون کی خریدوفروخت ہوتی ہے ۔ اس دکان کے ذریعے ہم ایس ای او کے مختلف عناصر کو آسان تمثیل کے ذریعے سمجھ سکتے ہیں۔

ہول سیل مارکیٹ:

جس طرح ہول سیل مارکیٹ میں ہر طرح دکانیں ہوتی ہیں۔  اسی طرح انٹرنیٹ پر ہر طرح کی ویب سائٹ اور بلاگ موجود ہوتا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ علامت ہے آئن لائن مواد کی۔

ہول سیل مارکیٹ کی انتظامیہ:

ہول سیل مارکیٹ میں ہر چیز انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔ ایس ای او میں اسے گوگل کہتے ہیں۔

انتظامیہ علامت ہے گوگل کی۔

مارکیٹ کی انتظامیہ کے اصول:

ہول سیل مارکیٹ کی انتظامیہ نے کچھ اصول وضوابط بھی مقرر کیے ہیں دکانوں ک لئے۔

اسی طرح انٹرنیٹ پر سرچ انجن جیسے گوگل نے بلاگز یا ویب سائنٹس کے لئے جنہیں ایس ای او میں الگورتھم کہتے ہیں۔

انتظامیہ کے انسپکٹرز:

اس مارکیٹ کے نگران انسپکٹرز نے مارکیٹ کی  ساری معلومات دکانداروں، دکانوں اور انکے سامان سمیت وہاں کی مارکیٹ کی انتظامیہ کئ ڈائریکٹری (رجسٹر) میں درج کروا دی ہیں۔ہول سیل مارکیٹ کی انتظامیہ کے رجسٹرڈ میں تمام  کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ یہ ساری انفارمیشن اس مارکیٹ انسپکٹرز نے گھوم پھر تلاش کرکے اس کو دیں ہیں۔

انسپکٹر کو کرالر کہتے ہیں۔

اس عمل کو کرالنگ کہتے ہیں۔ جس میں گوگل کا خاص بوٹ یعنی کرالرویب سائٹس کو کرال کرتا ہے یعنی تلاش کرتا ہے اور معلومات گوگل تک پینچاتا ہے۔

 

دکان کا نام: گوہر موبائل شاپ

یہ دکان کا برانڈ اور شناخت ہے۔ جیسے برانڈ صارف کے اعتماد اور پہچان کے لیے اہم ہے، ویسے ہی ویب سائٹ یا بلاگ کا نام صارف کو پہچان اور اعتماد دیتا ہے۔ جیسے 

exponect.com

سائن بورڈ: میٹا ٹائٹل

مثال: گوہر موبائل شاپ  پر سستے اور معیاری موبائل کی خرید وفروخت

 

وضاحت:

یہ دکان کے باہر لگا ہوا وہ بڑا اور واضح عنوان ہے جو گاہک کو دور سے بتاتا ہے کہ یہ دکان کس بارے میں ہے۔ ڈیجیٹل دنیا میں اسے میٹا ٹائٹل کہتے ہیں۔ یہ گوگل کے نتائج میں نیلے رنگ کے بڑے عنوان کے طور پر نظر آتا ہے اور اس کا کام سرچ انجن اور صارف دونوں کو ویب سائٹ کے اصل موضوع سے آگاہ کرنا ہے۔

 

دکان کے دروازے پر مختصر تعارف: میٹا ڈسکرپشن

مثال:

سامسنگ کمپنی کے نئے اور پرانے، سستے اور معیاری موبائل کی خریدوفروخت کے لیے یہاں تشریف لائیں۔ مناسب قیمت اور اعتماد ہماری پہچان ہے۔

 

وضاحت:

یہ گوہر موبائل شاپ کا مختصر تعارف ہے۔ جس طرح دکان کے شیشے پر لکھی تحریر گاہک کو فیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہے کہ اسے اندر داخل ہونا چاہیے یا نہیں، بالکل اسی طرح ایس ای او میں میٹا ڈسکرپشن صارف کو کلک کر کے آپ کا بلاگ پڑھنے پر آمادہ کرتی ہے۔

 

سائن بورڈ کے خاص الفاظ کی ورڈز

مثال:

خریدوفروخت، سستے موبائل، معیاری موبائل، سامسنگ۔

 

وضاحت:

یہ وہ خاص الفاظ ہیں جو آپ نے اپنے سائن بورڈ اور تعارف پر نمایاں کیے ہیں۔ ایس ای او میں یہ وہ کی ورڈز ہیں جو لوگ گوگل میں لکھ کر تلاش کرتے ہیں۔ جب یہ الفاظ آپ کے ٹائٹل، ڈسکرپشن اور مواد میں موجود ہوتے ہیں، تو سرچ انجن فوراً پہچان لیتا ہے کہ آپ کی دکان (ویب سائٹ) صارف کی ضرورت کے عین مطابق ہے۔

دکان کا سامان

دکان کا سامان ہی اس کا مواد ہے۔ اسی طرح اگر دکان سام سنگ کے سسے اور معیاری موبائل فون کی ہے تومواد بھی اسی کے متعلق یہی ہوگا۔

نش: Niche

موبائل فون

مائیکرو نش: Micro-Niche

سام سنگ

ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟ | SEO Working Process in Urdu


گاہک (انٹرنیٹ صارف)

دکان میں جو شخص آتا ہے اسے گاہک کہتے ہیں۔ ایس ای او میں اسے انٹرنیٹ صارف (انٹرنیٹ استعمال کرنے والا) کہتے ہیں۔

ایس ای او میں سرچ انجن کے ذریعے وہ شخص جو ویب سائٹ یا بلاگ میں معلومات تلاش کر رہا ہے اسے انٹرنیٹ صارف کہتے ہیں۔

گاہک کا سوال:

ہول سیل کی مارکیٹ میں گاہک جو سوال پوچھتا ہے اسے سرچ کوئری کہتے ہیں۔

دکان کی ساکھ اور اعتبار:

مارکیٹ میں اور بھی بہت سی دکانیں ہیں جب بھی سستے اور اچھے سام سنگ کے موبائل فون کے بارے میں کوئی گاہک سوال کرتا ہے کہ اسے یہ کہاں سے ملے گا تو دوسرے گاہک آپ کی دکان کا ذکر کرتے ہیں۔ دوسرے دکانوں والے بھی آپ کو ترجیح دیتے ہیں کہ آپ ایماندار ہیں اور موبائل بھی مناسب داموں میں بیچتے ہیں اور اپنے گاہکوں کو دھوکہ نہیں دیتے۔ یوں آپکی دکان کی ساکھ مارکیٹ میں اچھی ہے۔

اسی طرح جب کوئی آپ کی ویب سائٹ کےبارے کیتا  ہے کہ ایکسپونکٹ ڈاٹ  کام (exponect.com) بہت ہی معتبر ویب سائٹ ہے کسی کو دھوکہ نہیں دیتی تو آپ کی ساکھ بھڑتی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین آپ کی ویب سائٹ کے بارے میں تبصرے کرتے ہیں۔ یوں آپ

اگر آپ سستے اور معیاری سام سنگ موبائل چاہتے ہیں تو گوہر موبائل شاپ پر جائیں۔

یہ دوسری دکانوں کی طرف سے آپ کی دکان کے لیے ریفرنس، حوالہ یا نیک نیتی پر مبنی سفارش ہے۔ جس سے دوسرے گاہکوں کا فائدہ ہے اور دکاندار کا بھی۔

اسی طرح جب لوگ کہتے ہیں کہ بلاگنگ ٹپس اور ایس ای او کے لئے ایکسپونکٹ ڈاٹ  کام (exponect.com) کی ویب سائٹ پر چلے جاؤ۔ اسے ایس ای او میں بیک لنکس کہتے ہیں۔

رینکنگ:

اسی لئے مارکیٹ کی انتظامیہ نے سام سنگ کے سسے اور اچھے موبائل موبائل مناسب قیمت پر بیچنے پر آپ کو مارکیٹ کئ ڈائریکٹری (رجسٹر)  میں سب سے اوپر رکھا۔ یہ آپ کی دکان کی رینکنگ ہے۔

اسی طرح اگر آپ کا مواد معیار ہے ، لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ آپ اخلاقی اصولوں اور سرچ انجن جیسے گوگل کی گائڈ لائنز پرعمل کرتے ہیں تو سرچ انجن کی ڈائریکٹری کے پہلے صفحہ پر  آپ کے مواد کا نام اوپر نظرآتا ہے جسے رینکنگ کہتے ہیں۔

نتیجہ:

یہ تمثیل (Analogy) واضح کرتی ہے کہ ایس ای او دراصل سرچ انجن کو وہ اشارے فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ یہ طے کرتا ہے کہ:

1

کہاں تک رسائی حاصل کرنی ہے یعنی — کرالنگ

2

مواد کو کس طرح منظم کرنا ہے یعنی — نڈیکسنگ

3

کس مواد کو مستند سمجھ کر سب سے اوپر دکھانا ہے یعنی رینکنگ

یہی سی او کے تین بنیادی ستون ہیں۔ سرچ انجن آپٹیمائزیشن اس طرح عمل کرتا ہے انہیں تین اصولوں کے تحت کام کرتا ہے۔

  

اگر آپ نے اوپر والی مثال کو سمجھ لیا ہے تو آپ کو مبارک ہو۔

جی ہاں، بالکل! یہ مثال ایس ای او (SEO - Search Engine Optimization) کے کام کرنے کے پورے طریقہ کار (پراسس) کی ہے۔

ایس ای او کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ (دکان) کو گوگل (مارکیٹ) کے اصولوں (الگورتھم) کے مطابق اتنا بہتر بنایا جائے کہ جب بھی کوئی گاہک کچھ سرچ کرے (کی ورڈ)، تو گوگل آپ کا مال (کنٹینٹ) سب سے اوپر دکھائے۔

ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے عمل (پراسس) کو سمجھنے کے لئے میں نے جو ہول سیل مارکیٹ کی تمثیلی وضاحت اوپرکی ہے وہ ایس ای او کے طریقہ کار کو سمجھنے کے ایک بہترین مثال ہے۔ اس طرح ایک بہترین تصور ذہن میں بیٹھ جاتا ہےکہ کس طرح ایس ای او کام کرتا ہے۔ کتنے بنیاری مراحل سے یہ گزرتا ہوتا ہے۔

 

مختصر یہ کہ ایس ای او کا مطلب یہ ہے کہ "گوگل کی ڈائریکٹری میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرنا" ہے۔ یہ مارکیٹ والی مثال اس پورے تکنیکی عمل کو سمجھنے کا بہترین اور سادہ ترین طریقہ ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹ میں کامیابی: ایس ای او کی تمثیلی وضاحت

ڈیجیٹل دور میں اپنی ویب سائٹ کو کامیاب بنانا بالکل ویسا ہی ہے جیسے ایک بہت بڑی مارکیٹ میں اپنی دکان چلانا۔ اس پورے عمل کو تکنیکی زبان میں ایس ای او (SEO) کہا جاتا ہے۔ جس طرح ایک دکاندار اپنی دکان کو گاہکوں کے لیے نمایاں کرتا ہے، اسی طرح ہم اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن کے لیے بہتر بناتے ہیں۔

 ایس ای او کیس طرح کام (عمل) کرتا ہے اس کا تمثیلی ٹیبل درچ ذیل ہے۔

ہول سیل مارکیٹ اور ایس ای او: تمثیلی موازنہ اور وضاحت:

ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟ | SEO Working Process in Urdu



ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟ | SEO Working Process in Urdu


ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟ | SEO Working Process in Urdu


ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟ | SEO Working Process in Urdu


ایس ای او کیسے کام کرتا ہے؟ | SEO Working Process in Urdu


سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے؟ (ایس ای او کے تین مراحل)

سرچ انجن (جیسے گوگل) بذاتِ خود انسانی عقل نہیں رکھتا بلکہ وہ پیچیدہ سافٹ ویئرز اور الگورتھم کے ذریعے کام کرتا ہے۔ ایس ای او (SEO) دراصل ان سافٹ ویئرز کو اپنی ویب سائٹ کے بارے میں درست اشارے فراہم کرنے کا نام ہے تاکہ وہ آپ کے مواد کو درست طریقے سے پہچان سکیں۔ 

گوگل یا کوئی بھی سرچ انجن بنیادی طور پر ان تین مراحل میں کام مکمل کرتا ہے:

 

I

رسائی: (کرالنگ) دکان کا معائنہ

جس طرح ایک بڑی ہول سیل مارکیٹ میں سروے ٹیمیں نئی دکانوں کا دورہ کرتی ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ مارکیٹ میں کیا نیا آیا ہے، بالکل اسی طرح سرچ انجن کے کرالرز (جنہیں گوگل کے خاص بوٹس بھی کہا جاتا ہے) آپ کی ویب سائٹ پر آتے ہیں۔ وہ ویب سائٹ کے ایک صفحے سے دوسرے صفحے پر جاتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ آپ نے کیا مواد اپ لوڈ کیا ہے اور آپ کی دکان (ویب سائٹ) کے کتنے حصے یا صفحات ہیں۔

II

ترتیب و اندراج (انڈیکسنگ):مارکیٹ ڈائریکٹری میں رجسٹریشن

 جب مارکیٹ انتظامیہ (گوگل) آپ کی دکان کا معائنہ کر لیتی ہے، تو وہ آپ کی دکان کی نوعیت اور سامان کے لحاظ سے اسے اپنی ڈائریکٹری یا رجسٹر میں درج کر لیتی ہے۔ ڈیجیٹل دورمیں اسے انڈیکسنگ کہتے ہیں۔ اگر آپ کی ویب سائٹ انڈیکس نہیں ہوئی، تو سرچ انجن اسے کسی بھی تلاش کے نتیجے میں دکھانے کے قابل نہیں ہوگا۔

III

بہترین جگہ کا حصول: برتری اور مقام (رینکنگ)

یہ سب سے اہم اور آخری مرحلہ ہے۔ جب کوئی گاہک مارکیٹ انتظامیہ سے کسی خاص چیز کے بارے میں پوچھتا ہے، تو انتظامیہ اسے اس دکان کا راستہ بتاتی ہے جو سب سے زیادہ معتبر اور بہترین ہو۔ سرچ انجن بھی اسی طرح آپ کی ویب سائٹ کے معیار، رفتار اور اعتماد کو پرکھتا ہے اور صارف کی ضرورت کے مطابق اسے پہلے صفحے کے بہترین نتائج میں جگہ دیتا ہے۔


1

کرالنگ

 

کرالنگ کیا ہے؟

کرالنگ اس عمل کو کہتے ہیں جس میں گوگل کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ یا صفحہ موجود ہے۔

یہ عمل کیسے ہوتا ہے؟

گوگل کا بوٹ یا کرالر ویب سائٹ کے صفحات تک اس وقت پہنچتا ہے جب:

کسی دوسری ویب سائٹ پر اس ویب سائٹ کا لنک موجود ہو

یا ویب سائٹ کا سائٹ میپ گوگل کو فراہم کیا گیا ہو

یا گوگل پہلے سے اس ڈومین کو پہچانتا اور اس کا ریکارڈ رکھتا ہو

 

یہاں ایس ای او کیا کرتا ہے؟

ویب سائٹ کو اوپن رکھتا ہے

403 یا 404 کی ٖغلطیاں ختم کرتا ہے

فراہم کرتا ہے Sitemap

Robots.txt   میں بلاک نہیں کرتا

اگرکرالنگ نہ ہو تو؟

گوگل کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ یہ ویب سائٹ موجود ہے۔

 

انڈیکسنگ

انڈیکسنگ کیا ہے؟

انڈیکسنگ کا مطلب ہے کہ گوگل صفحہ پڑھ کر سمجھ لے اور اپنے ریکارڈ میں محفوظ کر لے۔

 

یہ  عمل کیسے ہوتا ہے؟

گوگل عنوان دیکھتا ہے

مواد کا موضوع سمجھتا ہے

فیصلہ کرتا ہے کہ صفحہ کس بارے میں ہے

 

عمل:

 

واضح عنوان (ٹائٹل) دیتا ہے

درست ہیڈنگز استعمال کرتا ہے

نقل شدہ مواد سے بچتا ہے

Canonical اور Noindex درست لگاتا ہے

 

اگر انڈیکسنگ نہ ہو تو؟

صفحہ موجود ہوگا، مگر گوگل کے ریکارڈ میں شامل نہیں ہوگا۔

 

رینکنگ

رینکنگ کیا ہے؟

رینکنگ کا مطلب ہے کہ سرچ کے نتائج میں آپ کا صفحہ کس نمبر پر دکھایا جائے۔

 

یہ عمل کیسے ہوتا ہے؟

گوگل صارف کے سوال سے صفحات ملاتا ہے

بہتر اور مفید صفحہ اوپر دکھاتا ہے

 

ایس ای او یہاں کیا کرتا ہے؟

صارف کے سوال کے مطابق مواد لکھتا ہے

صفحہ تیز اور موبائل فرینڈلی بناتا ہے

بیک لنکس کے ذریعے اعتماد بناتا ہے

مواد کو اپڈیٹ رکھتا ہے

اگر رینکنگ نہ ہو تو؟

بلاگ یا ویب سائٹ صفحہ سرچ انجن (گوگل) پر تو ہوگا، مگر کوئی اسے دیکھے گا نہیں




یہ پوسٹ Exponect.com ٹیم کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔





Post a Comment

Previous Post Next Post